: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دبئی،5اپریل(ایجنسی) من کے حوثی باغیوں اور آئینی حکومت کے نمائندوں کے درمیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی بات چیت میں اہم پیش رفت کی اطلاعات ہیں۔ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ یمنی باغیوں اور حکومت کے درمیان بات چیت جاری ہے اور مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ یمنی باغیوں اور حکومت کے
درمیان بات چیت میں پیش رفت کی خبریں ایک ایسے وقت میں آئی ہیں جب دو روز پیشتر سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی کہا تھا کہ یمن کی جنگ اپنے اختتام کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ریاض میں اپنے نیوزی لینڈ کے ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک کویت میں یمنی باغیوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی مساعی کا خیر مقدم کرتا ہے۔